22 اگست، 2016، 4:52 AM

خیبرایجنسی میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی میں 6  وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی و زمینی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی و زمینی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں اور  فورسز کی  تازہ فضائی اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں مزید 6 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  فضائی کارروائی خیبرایجنسی کے علاقے ستار کلے، نرے ناؤ اور راجگل میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

News ID 1866381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha