مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں اور 5 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ 300 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 فوجی ہلاک جب کہ 300 زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ترک حکام کے مطابق مشرقی صوبے میں 2 پولیس اسٹیشنوں کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سڑک کنارے بم دھما کے میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکام نے دھماکوں کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔
ترکی میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں اور 5 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ 300 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866329
آپ کا تبصرہ