14 اگست، 2016، 11:56 AM

ترکی نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد 81 ہزار ملازمین کو برطرف یا گرفتار کرلیا

ترکی نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد 81 ہزار ملازمین کو برطرف یا گرفتار کرلیا

ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف فوجی، عدالتی، تعلیمی اور سماجی اداروں سے 81 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف یا گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف فوجی، عدالتی، تعلیمی اور سماجی اداروں سے 81 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف یا گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ فتح اللہ گولن کے دہشت گروپ سے 50 ہزار دہشت گرد وابستہ ہیں۔ ادھر ترکی اب تک  امریکہ سے دوبار مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردے ۔ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو امریکہ اور ترکی کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

News ID 1866205

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha