مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت آتش بازی ، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق دفعہ 144 ریڈزون ، ایمبسی روڈ ، یونیورسٹی روڑ ، تھرڈ ایونیو ، فورتھ ایونیو سے مری روڈ اور جناح ایونیو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں لگائی گئی ہے۔ دفعہ 144سکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت آتش بازی ، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی ۔
News ID 1866183
آپ کا تبصرہ