کراچی  میں شوہر کو آگ میں زندہ جلانے والی بیوی گرفتار

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے ایک خاتون کو اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے ایک خاتون کو اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بلال کالونی تھانے کے ایس ایچ او مرتضیٰ مجید کا کہنا تھا کہ 36 سالہ سہیل علی کو گذشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر قائم ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کے جلے ہوئے جسم کا علاج جاری تھا تاہم وہ رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔پولیس افسر کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے دو مؤقف سامنے آئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک مؤقف مقتول کی بیوی کی جانب سے سامنے آیا کہ اس کے شوہر نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای میں قائم اپنے گھر میں خود پر مٹی کا تیل ڈالا اور آگ لگالی۔ ادھر مقتول کی والدہ نے بتایا کہ جوڑے کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ان کے بیٹے کو اس کے سسرالیوں نے زندہ جلا کر قتل کیا ہے۔پولیس عہدیدار نے مقتول کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے رہائشی سہیل علی اپنی ناراض اہلیہ درخشاں کو منانے کیلئے اس کے والدین کے گھر گئے تھے، جو گذشتہ 9 ماہ سے اپنے والدین کے ساتھ 4 بیٹوں کے ہمراہ رہ رہی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اصل حقیقت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔یاد رہے کہ واقعہ گذشتہ روز شام 6 بجے پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نمبر 2016/105، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324 اور 34 کے تحت درج کرلیا ہے، جس میں انھوں نے اپنی بہو درخشاں، اس کے والد رحمت علی، بھائی زبیر اور بہنوئی فرقان پر اپنے بیٹے کے قتل کا الزام لگایا۔پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1865980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha