مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے یوم آزادی 15 اگست کو لال قلعہ میں وزیراعظم نریندر مودی پر وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش حملہ کر سکتی ہے۔ داعش حملے کیلئے چھوٹے ڈرونز کا استعمال کر سکتی ہے۔ ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اس بات کے شدید خدشات موجود ہیں کہ داعش اس سال یوم آزادی 15اگست کو وزیراعظم نریندرمودی کو لال قلعے میں تقریب کے دوران نشانہ بنا سکتی ہے ۔اس حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے اب کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کے ایک کلومیٹر کے فاصلے تک تمام عمارتوں پر سپیشل کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے ۔یوم آزادی کی پچھلی دو تقاریب کے موقع پر نریندرمودی نے بلٹ پروف شیشے سے نکل کر خطاب کیا تھا جس پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بار بھارت کے سپیشل پروٹیکشن گروپ نے حکومت کو انتہائی سختی سے خبر دار کیاہے ، دہشتگردی کے شدید خطرے کے پیش نظر نریندرمودی کا خطاب بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے ہی کروایا جائے ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ داعش مودی پر حملے کیلئے چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کر سکتی ہے۔
ہندوستان کے یوم آزادی 15 اگست کو لال قلعہ میں وزیراعظم نریندر مودی پر وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش حملہ کر سکتی ہے۔
News ID 1865861
آپ کا تبصرہ