25 جولائی، 2016، 12:25 AM

پاکستان کی پیپلزپارٹی کا صوبہ سندھ کے وزير اعلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی پیپلزپارٹی کا صوبہ سندھ کے وزير اعلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا دبئی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ میں نیا وزیر اعلیٰ لایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا دبئی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ میں نیا وزیر اعلیٰ لایا جائے گا۔ دبئی میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، رحمان ملک، فریال تالپور اور وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے اور پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حمتی شکل دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے استعفے کے ساتھ ہی سندھ کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، جس کے بعد کابینہ میں نئے چہرے بهی سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ نئے وزیراعلیٰ کے لیے میڈیا میں کئی نام گردش کرتے رہے ہیں، جن میں نثار کھوڑو، آغا سراج درانی اور مراد علی شاہ شامل ہیں، جبکہ مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کا قومی امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

News ID 1865731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha