21 جولائی، 2016، 8:11 PM

خالدہ ضیا کے بیٹے کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا

خالدہ ضیا کے بیٹے کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا

بنگلہ دیش کی عدالت نے ملک میں حزبِ اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے ملک میں حزبِ اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے ملک میں حزب اختلاف کی رہنما اور بنگلہ دیش کی 2 بار وزیر اعظم رہنے والی خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کو منی لانڈرنگ کیس میں 7 سال قید 25 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طارق رحمان نے اپنی والدہ خالدہ ضیا کے دورحکومت میں اپنے  دوست غیاث الدین مامون کو 20 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کرنے میں مدد کی اوراس سے انہیں رشوت کے طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ ٹکا ملے۔واضح رہے کہ 51 سالہ طارق رحمان کو بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کا سیاسی جانشین سمجھاجاتا ہے اوروہ 2008 سے تاحال  اپنی والدہ کے ہمراہ برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارر ہے ہیں۔

News ID 1865647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha