18 جون، 2016، 1:21 PM

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

پاکستانی فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے نے میانوالی کی ایم ایم عالم ایئربیس سے اڑان بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پی اے ایف حکام نے ڈرون طیارے کا ملبہ اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2015 میں سرگودھا میں بھی پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جب کہ نومبر 2015 میں میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے خاتون پائلٹ مریم مختار جاں بحق ہو گئی تھیں۔

News ID 1864827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha