مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقہ لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپورجواب دیا۔ واضح رہے کہ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ ہیں جب کہ سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے میجر علی جواد شہید ہوگئے۔ ادھر افغانستان میں بھی ایک اہلکار جاں بقح اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سرحدی علاقہ لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
News ID 1864762
آپ کا تبصرہ