مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پیسیفک کمانڈ کے مطابق چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کے قریب سے خطرناک پرواز کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2 چینی 10-J جنگی طیارے اور امریکی ایئر فورس کا جاسوس طیارہ 135- RC مشرقی بحیرہ چین کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرے تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ امریکی پیسیفک کمانڈ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ طیارہ نامناسب طریقے سے اڑانے کے سبب پیش آیا اور اس میں اشتعال انگیزی کا کوئی عنصر موجود نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع اس معاملے پر چین کے ساتھ سفارتی اور عسکری ذرائع سے رابطے میں ہے۔ چینی وزارت دفاع نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر طیاروں کی قریبی پرواز کے معاملے کو جان بوجھ کر بڑھا رہا ہے۔
امریکی پیسیفک کمانڈ کے مطابق چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کے قریب سے خطرناک پرواز کی ہے۔
News ID 1864599
آپ کا تبصرہ