7 جون، 2016، 5:21 AM

باراک اوبامہ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

باراک اوبامہ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان روحانی بلندی، صبر، برداشت، درگرز اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان روحانی بلندی، صبر، برداشت، درگرز اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور دیگر تارکین وطن، اور مہاجرین کو خوش آمدید کہتا رہے گا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوبامہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی اقدار کیلئے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ماہ رمضان روحانی بلندی، صبر، برداشت، درگرز اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ باخـر ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان امریکہ کی بربریت اور جارحیت کا شکار ہیں ہاتھی کی  طرح امریکہ کے بھی دانت دکھانے کے اور، کھانے کے اور ، امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ملک ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بری رکاوٹ ہے اور جو اسرائیلی جارحیت کی کھلی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1864561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha