مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ معران خان نے فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ،نواز شریف کے زرخرید غلام بن گئے ہیں۔ نواز شریف خود ہی بتا دیں کہ ان کے اثاثے کہاں کہاں ہیں اب کوئی ساتھ دے یا نہ دے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شیف آپ بزنس مین ہیں لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں اور اس میں سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان بک گئے لیکن ابھی بکنے والے اور لوگوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود ہی بتا دیں کہاں کہاں آپ کے اثاثے ہیں کیونکہ کوئی کہتا ہے سنگاپور میں تو کوئی کہتا پیرو میں بھی آپ کے اثاثے ہیں، حسن نواز کا ون ہایئڈ پارک میں پیلس ہے جب کہ ایک گھر ساڑھے 600 کروڑ میں فروخت ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ شریفوں کا نام گوگل کریں گے تو ان کے بچوں کے نام آئیں گے جب کہ اربوں روپے ملک سے باہر جا رہے ہیں آپ کہتے ہیں جواب دہ نہیں، آپ کو جوب دینا ہوگا کہ پیسہ کہاں سے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم کااحتساب نہیں ہوگا کوئی ضرورت نہیں غریبوں کوجیل میں ڈالنےکی، میاں صاحب پہلے اپنے اوپرلگے الزام کا جواب دیں کیونکہ پہلے یقین آجاتا تھا بھولا بھالا نواز شریف لیکن اب جواب چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بول سکتا ہے تو وہ کیسے اس عہدے پر رہ سکتاہے، جب کسی وزیراعظم پراعتماد نہیں تو وہ کیسے رکھوالی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوال کچھ اور کرتے ہیں جواب 1937 کا آجاتا ہے، میاں صاحب جواب دینے کے بجائے طوطا مینا کی کہانی سنانی شروع کردیتے ہیں جب کہ میاں صاحب کو پانامہ لیکس پر صرف 4 سوالوں کے جواب دینے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں پر چل رہاہے، یومیہ پاکستان 6 ارب روپےقرضہ لیتا ہے لیکن یہاں سے پیسہ چوری کرکے آف شور کمپنیز میں لگایا جاتا ہے، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ