مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی قابل مذمت ہے جسے انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے۔پاکستان کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزنے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مطیع ا لرحمان نظامی کی پھانسی قابل مذمت ہے جو ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 12 اکابرین پرمقدمے قائم کئے گئے، 5 کو پھانسی ہو چکی اور 4 کے مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ 2 کی موت ہو چکی ہے اورایک کوعمر قید کی سزا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش حکومت نے 1974 معاہدے کی شق 15 کی خلاف ورزی کی، موجودہ حالات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں رکاوٹ ہیں، ان پھانسیوں پر اسلامی دنیا میں ہیجان ہے، تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان پھانسیوں کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کا مطیع الرحمن کی پھانسی کا معاملہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ
پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی قابل مذمت ہے جسے انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے۔
News ID 1863973
آپ کا تبصرہ