مہر خبررساں ایجنسی نے فرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بیجی علاقہ میں عراقی فورسز نے 22 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن کا تعلق داعش دہشت گردوں سے تھا۔
عراقی فورسز کے بیان کے مطابق دہشت گرد بیجی کے مغربی علاقوں میں نفوذ کرنے کی کوشش کررہے تھے جنھیں عراقی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا اور اس کارروائی میں 2 داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی داعش دہشت گرد اس علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں جنھیں عراقی فورسزنے ناکام بنادیا۔
آپ کا تبصرہ