28 اپریل، 2016، 1:27 PM

امریکہ نے پاکستان سے چرایاگيا مجسمہ پاکستان کو واپس کردیا

امریکہ نے پاکستان سے چرایاگيا مجسمہ پاکستان کو واپس کردیا

امریکہ نے سن 80 کی دہائی میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات سے چرایا گیا بدھ مت کا تاریخی مجسمہ پاکستان کو واپس کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے سن 80 کی دہائی میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات سے چرایا گیا بدھ مت کا تاریخی مجسمہ پاکستان کو واپس کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکہ کے سرکاری وکیلوں نے خیبرپختونخواہ کے شہر سوات سے 1980 کی دہائی میں چرایا گیا قدیم تاریخی مجسمہ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا۔ مجمسے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں جنہیں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، مجسمے کو سوات سے جاپان کے شہر ٹوکیو اسمگل کیا گیا جس کے بعد ایک جاپانی تاجرنے اسے نیویارک منتقل کیا۔ جاپانی تاجرنے اس قدیم تاریخی مجسمے کو 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش کی تاہم نیویارک کے حکام نے نیلامی روکتے ہوئے تحقیقات کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش کے دوران جاپانی تاجر نے اسے اسمگل کرنے کا بھی اعتراف کیا جس کے جرم میں اسے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور جیل بھی جانا پڑا۔

News ID 1863619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha