27 اپریل، 2016، 11:33 PM

نئی دہلی میں پاک ہند مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی

نئی دہلی میں پاک ہند مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی

پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے مطابق ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی اور بھارت کی جانب سے دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کا کوئی وقت نہیں دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے مطابق ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی اور بھارت کی جانب سے دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کا کوئی وقت نہیں دیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سکریٹری خارجہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر بات چیت کی گئی تاہم اس ملاقات میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا بھارت جان چکا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے تاہم بھارت کی جانب سے جامع مذاکرات کی بحالی کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی لیکن بھارت جب بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرے گا ہم اسے خوش آمدید کریں گے۔

News ID 1863605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha