مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو مبینہ خطرے کے پیش ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے میرٹ ہوٹل سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں کے دوران ان علاقوں سے دور رہیں جب تک کے صورتحال کا جائزہ نہیں لے لیا جاتا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’امریکی شہریوں کو یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ پاکستان کے لیے سفری وارننگ رواں سال سات اپریل کو جاری کی گئی تھی۔‘سٹیٹ ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے رات گئے جاری ہونے والے اس بیان میں امریکیوں کوپاکستان کا غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان میں موجود امریکی شہریوںکو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ملک میں اپنی نقل و حمل کے بارے میں کسی قریبی دوست کو آگاہ رکھیں۔ پرہجوم مقامات سے دور رہیں۔ سرکاری طور پر آنے والے اور دیگر امریکیوں کو پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور ہوٹلوں میں رات گزارنے سے بھی روکا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو مبینہ خطرے کے پیش ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے میرٹ ہوٹل سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
News ID 1863363
آپ کا تبصرہ