31 مارچ، 2016، 12:51 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کے بجائے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح پاکستان بہت اہم مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کے بجائے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح پاکستان بہت اہم مسئلہ ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اہم مسئلہ ہے اور ہمارے لیے واقعی بہت اہم ملک ہے کیونکہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، پاکستان کو اپنے حالات پر قابو پانا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسٹر کے موقع پر لاہور کے پارک میں خودکش دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک پارک میں جہاں زیادہ تر عیسائی تھے دھماکہ کیا جاتا ہے، اگرچہ ہلاک ہونے والوں میں عیسائیوں سے زیادہ دوسرے لوگ تھے لیکن یہ ایک خوفناک داستان ہے۔

News ID 1862939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha