3 مارچ، 2016، 7:58 AM

بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے

بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو ایک بار پھر مشروط اور معطل کردیا ہے اور پٹھان کوٹ واقعہ پر کارروائی نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو ایک بار پھر مشروط اور معطل کردیا ہے اور پٹھان کوٹ واقعہ پر کارروائی نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی سكرٹری خارجہ ایس جے شنكر نے كہا ہے كہ جب تک پاكستان پٹھان كوٹ واقعے پر ٹھوس كارروائی نہیں كرتا اس وقت تك مذاكرات نہیں ہوسکتے، پاكستان كو بتا دیا ہے كہ دہشت گردوں  كے خلاف كارروائی پہلی ترجیح ہے جب کہ مذاكرات دوسرے نمبر كا ایجنڈا ہیں اس لیے دہشت گردی كے خلاف اقدامات كے بغیر پاكستان كے ساتھ جامع مذاكرات بحال نہیں ہو سكتے۔

ایس جے شنکر كا كہنا تھا كہ بھارت نے اپنی ترجیح سے پاكستان كو آگاہ كردیا ہے اورپٹھان كوٹ حملے كے بعد بھارت نے پاكستان كے ساتھ واضح اور ٹھوس مؤقف اپنایا ہے۔

News ID 1862257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha