مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر صرف مقدمہ درج کر دینا کافی نہیں ہے بلکہ پاکستان ہماری تسلی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے، پاکستان کو کب، کہاں اور کیسے جواب دینا ہے اس کا فیصلہ بھی ہم کریں گے۔بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو وہابی دہشت گردون کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔
منوہر پاریکر نے کہا کہ پاکستان میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کا مقدمہ درج ہونا کافی نہیں ۔حملے کی سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بہت ہوگیا۔ اب چپ نہیں رہیں گے۔ بھارت پر حملہ کرنے والوں کو انہی کے لہجے میں جواب دیا جائے گا۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ سیاچن سے فوج واپس بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے وہابی دہشت گرد شام اور یمن میں سعودی عرب کے حمایتی دہشت گردوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں پاکستان میں اور دیگر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں وہابی دہشت گردوں نے دہشت گردی پھیلا رکھی ہے پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گردوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ