مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اغیار کی نصیحت کی ضرورت نہیں، ایرانی عوام ہوشیار اور بیدار ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں صالح اور نیک افراد کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجیں گے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ابتدا ہی سے ایران کے خلاف عالمی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی لئےتلاش و کوشش شروع کردی اور ظآلمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکومت کامیاب ہوگئی ہے۔ اور گروپ1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کو سرانجام تک پہنچا دیا ۔انھوں نے کہا کہ ایران کی گیارہویں حکومت نے ایرانی عوام کے مسالمت آمیز اور امن و صلح پسند چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور دشمن کی ان پالیسیوں اور پروپیگنڈوں پر خط بطلان کھینچ دیا جن کی بنا پر وہ علاقائي اور عالمی سطح پر ایران کے بارے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت بیکاری کے خاتمہ کے لئے بھی تلاش و کوشش کررہی ہے۔ صدر نے عوام پر زوردیا کہ وہ آئندہ جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی اور خبرگان کونسل کےانتخابات میں بھر پور شرکت کریں اور دشمنوں کے پرپیگنڈوں پر توجہ نہ دیں ۔ ایرانی عوام کو اغیار کی نصیحتوں کی کوئی ضرورت نہیں ایرانی عوام بیدار اور ہوشیار ہیں اور وہ انتخابات میں بہترین اور صالح ترین افراد کو انتخاب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجیں گے۔
آپ کا تبصرہ