مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نےباجوڑ ایجنسی میں 2500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کھر محمد علی کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تورغنڈی چیک پوسٹ پر پولیٹیکل حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے پچیس سو کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔بارودی مواد چپس کی سو بوریوں میں چھپایا گیا تھا اور ضلع لوئیر دیر سے باجوڑ ایجنسی اسمگل کیا جا رہا تھا تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اتظامیہ نے ٹرک اور بارود تحویل میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کرد ی ہیں۔پو لیٹکل انتظامیہ نے ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نےباجوڑ ایجنسی میں 2500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔
News ID 1861606
آپ کا تبصرہ