مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں داعش کے ممکنہ اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے گذشتہ روز مسلم علما ء سے ملاقات اور گفتگو کی ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ نے اس ملاقات میں بھارتی نوجوانوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے داعش کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے مسلمان علماء کے تعاون کی درخواست کی - بھاری میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں بھارت کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈوال اور وزارت داخلہ کے دیگراعلی حکام بھی موجود تھے - ملاقات میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ نوجوانوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے داعش کے ممکنہ منصوبوں کو کس طرح ناکام بنایا جا سکتا ہے- اس ملاقات میں علما ء نے داعش کے جرائم اور اس کے انسانیت سوز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا اسلام اور اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے - بھارت کے مسلم علما ء نے حکومت کو اس سلسلے میں اپنا پورا تعاون دینے کا یقین دلایا - اس ملاقات میں جمعیت علمائے ہند کے قومی سکریٹری مولانا نیاز فاروقی ، مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سیدکلب جواد نقوی ، اجمیر شریف کے مولاناعبدالوحید حسین چشتی اور کئی دیگر ممتاز علما موجود تھے ۔
بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں داعش کے ممکنہ اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے گذشتہ روز مسلم علما ء سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
News ID 1861559
آپ کا تبصرہ