مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خلیجی اخبار گلف نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاک فوج اورامریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رہنما ملافضل اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاک فوج اورامریکی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں وہابی دہشت گرد اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اللہ مارا گیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی کارروائی ہفتہ کو افغانستان کے صوبے ننگر ہارمیں کی گئی جس میں ملافضل اللہ کے گھر کونشانہ بنایا گیا تاہم سرکاری طور پر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاسربراہ ملافضل اللہ گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا جس کے نتیجے میں طالب علموں سمیت 148 افرد جاں بحق ہوگئےتھے حال ہی میں باچا خان یونیورسٹی پر بھی وہابی تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرکے اپنی جہالت اور علم کے ساتھ دشمنی کا بھر پور ثبوت فراہم کیا پاکستان میں وہابی مدارس اور ادارے طالبان اور داعش دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ