مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کو اپنی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کی سلامتی سے متعلق شائع دستاویزات " روسی فیڈریشن قومی سلامتی حکمت عملی " میں پہلی بار امریکہ کو روسی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ صدرولادیمیر پوتین کے دستخط سے شائع دستاویزات 2016 میں کہا گیا ہے کہ روس کے لیے بڑا خطرہ نیٹو اورامریکہ ہیں دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے دفاع کو مضبوط کرنے کی بڑی وجہ اس کی داخلہ سلامتی کو درپیش خطرات کی پیچدگی اور اس کی بین الاقوامی اہمیت ہے۔
دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پرآزادانہ پالیسی اپناتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے عالمی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوششوں کو سامنے رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے روس پر معاشی، فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھا ہے۔ دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ روس اور مغرب کے درمیان تعلقات میں خرابی 2014 میں یوکراین کے مسئلے سے شروع ہوئی جس میں نیٹو نے یوکراین میں فوج اور عوام میں خلیج پیدا کردی اور یوکراین میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کیا جو کہ روسی سلامتی کے لیے خطرہ تھا ۔
آپ کا تبصرہ