17 دسمبر، 2015، 3:53 PM

پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے

پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مؤثر اقدامات کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ملک سے دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور ہمیں ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مؤثر اقدامات کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ملک سے دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور ہمیں ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔پاکستانی وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر ہوئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، پہلے ایک دن میں  کئی دھماکے ہوتے تھے لیکن اب ہفتے مہینے گزر جاتے ہیں ایک دھماکہ نہیں ہوتا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ڈھائی سال میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا، یہ نہیں کہتا کہ کرپشن ختم ہوگئی لیکن وزارت میں خوف خدا لے آئے ہیں اور وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں نے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سب سے زیادہ کارروائی اپنے محکمے میں کی، جعلی شناختی کارڈ بنانے اور انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور جعلی شناختی کارڈ پر نادرا اہلکاورں کو صرف معطل ہی نہیں بلکہ گرفتار کیا گیا.

News ID 1860367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha