15 دسمبر، 2015، 4:04 PM

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد میزائل کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیناتھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین ون اے میزائل ہر قسم کا روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان نے زمین سے زمین پر 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

News ID 1860333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha