مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے فرانس کے نشریہ والور اکٹپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس در حقیقت سعودی عرب اور قطر کا اتحادی ملک ہے لہذا فرانس کو دہشت گردوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ دہشت گرد پرور ممالک کا اتحادی ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ فرانس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں ہے اور جب تک فرانس سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کا اتحادی ہے تب تک اسے دہشت گردوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
شامی صدر نے کہا کہ شام ایسے ملک کے ساتھ تعاون میں اپنا وقت ضائع نہیں کرےگا جس کی حکومت اور تمام ادارے دہشت گردوں کے حامی ہیں ۔ بشار اسد نے کہا کہ فرانس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف دوگآنہ اور متضاد پالیسی پر عمل کیا جس کے نتائج کا اسے اب سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ