9 نومبر، 2015، 7:57 PM

ہندوستان کا اگنی فور میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کا اگنی فور میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے پیر کے روز ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پیر کے روز ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ادھیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا جس کا پرانا نام ویلر جزیرہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اسی سیریز کے پرانے میزائل جیسے اگنی ون، اگنی ٹو اور اگنی تھری 700، 2000 اور 3000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ رپورٹ میں ہندوستانی دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ میزائل کمپیوٹر سے لیس ہے اور دوران پرواز خود کی رہنمائی اور درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ میزائل 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے اندر کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہی رہتا ہے۔ اس سے قبل اس میزائل کا ایک ناکام تجربہ بھی کیا گیا جبکہ چار کامیاب تجربے کیے جاچکے ہیں۔ ہندوستان ہتھیار خریدنے کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور ان دنوں اپنے دفائی پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کے غرض سے 100 ارب ڈالر کے پروگرام سے گزر رہا ہے۔

 

News ID 1859463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha