مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہر لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے 4 روز بعد مزید 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ، جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ ریسکیو ادارے، فوجی ٹیمیں اور ضلعی حکومت بغیر کسی وقفے کے گزشتہ 4 روز سے زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں اور ملبے میں مزید چند افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی عمارت میں 26 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد دراڑیں پڑگئی تھیں، لیکن اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل لاہور کے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پولی تھین بیگ بنانے والی فیکٹری کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
پاکستانی شہر لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے 4 روز بعد مزید 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ، جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
News ID 1859410
آپ کا تبصرہ