مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 243 اور زخمیوں کی تعداد 1560 سے زائد ہوگئی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کرائسز سیل نے گزشتہ روز زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق زلزلے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 243 اور زخمیوں کی تعداد 1561 ہوگئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 184 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 6 افراد جاں بحق،30 زخمی جب کہ گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں زلزلے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں چترال اور شانگلہ سرفہرست ہیں جہاں امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ زلزلے سے شانگلہ میں 38، چترال میں 29، سوات 28، لوئردیر 22 ، اپر دیر 15، تورغر15،پشاور 3، چارسدہ 3، نوشہرہ 2، مانسہرہ ایک، مالاکنڈ 2، صوابی 2، مردان 3، ہنگو ایک، اپر کوہستان 11 اور بونیر میں 8 افراد جاں بحق ہوئے اور صوبے بھر میں 2 ہزار97 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
پاکستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 243 اور زخمیوں کی تعداد 1560 سے زائد ہوگئی ہے۔
News ID 1859148
آپ کا تبصرہ