مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیر آباد میں ڈھاڈر کی چھلگری امام بارگاہ امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ امام بارگاہ کے دروازے کےقریب ہوا پر ہوا جہاں کچھ دیر بعد مجلس منعقد ہونا تھی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکہ خودکش حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859052
آپ کا تبصرہ