مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ صرف 15 فیصد رہا ہے، جو گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم ہے۔ تجزیہ کاروں نے کم ٹرن آؤٹ کو جمہوریت کی بحالی کے وعدوں پر عوامی عدم اعتماد سے تعبیر کیا ہے۔ مصری الیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جس نے بنا کسی وجہ کے ووٹ نہ ڈالا،اس پر 50مصری پاؤنڈ کاجرمانہ کیاجائے گا۔ مصری عوام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا،آج بھی پارلیمنٹ میں وہی لوگ موجود ہیں جو حسنی مبارک کے دور میں تھے،صرف تین سال پہلے مصر میں ہونے والے پہلے انتخابات میں ٹرن آؤٹ باون فیصد رہا تھا اور محمد مرسی صدر منتخب ہوئے تھے۔
مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ صرف 15 فیصد رہا ہے۔
News ID 1859008
آپ کا تبصرہ