مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دور کرنے والی مہنگی اور مضر اثرات سے بھرپور دواؤں کے بجائے اگر پھل، سبزیوں اور میووں کا استعمال کیا جائے تو ان امراض کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔ ی سائنسدانوں کے مطابق یہ غذائیں دماغی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس کی حقیقت کو جانچنے کے لئے ماہرین کی ٹیم نے نے 15 سے زائد افراد کو خاص غذائی معمولات اختیار کرنے کو کہا اور ان کا مطالعہ کیا۔پھلوں اور سبزیوں میں اومیگا تھری ، وٹامنزاور دیگر کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے نیٹ ورک کو مضبوط بناتے ہیں ، دماغی افعال کو منظم کرتے ہیں اور موڈ کو بہتر بناتے ہیں۔ 8 سال سے زائد جاری رہنے والے اس مطالعے سے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کو دن میں دو مرتبہ سبزیاں دی جائیں تو ان کی ذہنی صحت تیزی سے بہتر ہونے لگتی ہیں جن میں سبز بتوں والی سبزیاں بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بادام، مونگ پھلیاں اور اخروٹ میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغی حالت مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو ختم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دور کرنے والی مہنگی اور مضر اثرات سے بھرپور دواؤں کے بجائے اگر پھل، سبزیوں اور میووں کا استعمال کیا جائے تو ان امراض کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔
News ID 1858335
آپ کا تبصرہ