26 اگست، 2015، 4:26 PM

پاکستان کے سابق مشیر پیٹرولیم کو حراست میں لےلیاگیا

پاکستان کے سابق مشیر پیٹرولیم کو حراست میں لےلیاگیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔

مہر ‍خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کے چئیرمین اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود تھے جنھیں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لےلیا ہے جبکہ تفتیشی اہلکار ڈاکٹرعاصم کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔نیب کے ترجمان نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف قومی احتساب بیورو میں کوئی کیس نہیں ہے اس لئے ادارے نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح ر ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین سابق صدر زرداری کے انتہائی قریبی دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور وہ چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئے ہیں۔

News ID 1857672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha