25 اگست، 2015، 12:04 AM

پاکستان کے صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے شہر میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہےجس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے شہر میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہےجس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق دفعہ 144 کے تحت 4 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، اسلحہ لے کر چلنے، سول کپڑوں میں گھومنے والے سکیورٹی گارڈز، پولیس اور سکیورٹی فورس جیسی وردی پہننے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ پولیس، سکیورٹی فورس کی گاڑیوں سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال اور پرائیوٹ گاڑیوں میں پولیس کی گاڑیوں سے ملتی ہوئی لائٹیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے پیش نظر شہر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ کسی بھی جلسے جلوس اور ریلی کے لیے شہری انتطامیہ سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

News ID 1857631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha