6 اگست، 2015، 12:34 AM

جواد ایس خواجہ پاکستان کے نئے چیف جسٹس ہوں گے

جواد ایس خواجہ  پاکستان کے نئے چیف جسٹس ہوں گے

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے پاکستان کےسنیئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ مقرر ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ژڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے پاکستان کےسنیئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ مقرر ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کے مشورے پر جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔ یہ سمری وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ چیف جسٹس ناصر الملک سولہ اگست 2015 کو 65 سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست 2015 کو عدالت عظمیٰ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

News ID 1857161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha