مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے 3500 سنی قبائل سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں ، داعش دہشت گردوں نے نےعراق کے سنی نشین علاقوں میں بڑے پیمانے پردہشت گردی اور تشدد پھیلا رکھا ہے۔
صوبہ الانبار کی کونسل کے رکن عید عماش کے مطابق الانبار اور فلوجہ کے 3500 سنی قبائل نے داعش کے ساتھ لڑنے کے لئے امادگی ظاہر کردی ہے۔ الانبار کونسل کے رکن کے مطابق اب تک 200 خودکش غیر ملکی حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ