مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جب کہ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجیکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
مہر نیوز/28 اپریل / 2015 ء : پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔
News ID 1854277
آپ کا تبصرہ