14 اپریل، 2015، 10:37 AM

ہندوستان

مسلمانوں اورعیسائیوں کی آبادی روکنے کے لئے ان کی نس بندی کا مشورہ

مسلمانوں اورعیسائیوں کی آبادی روکنے کے لئے ان کی نس بندی کا مشورہ

مہر نیوز/14 اپریل / 2015 ء : ہندوستان کی ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہا سبھا کی نائب صدر سادھوی دیوا ٹھاکر نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے ایمرجنسی لگا کر ان کی نس بندی کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہا سبھا کی نائب صدر سادھوی دیوا ٹھاکر نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے ایمرجنسی لگا کر ان کی نس بندی کرے۔ل انڈیا ہندو مہاسبھا کی نائب صدر سادھوی دیوا ٹھاکر نے مسلمانوں اور عیسائیوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے کے لئے حکومت کو ایمرجنسی لگا کران کی نس بندی کرنےکا مشورہ دے دیا۔ ریاست ہریانہ کے شہر جنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سادھوی دیوا ٹھاکر نے کہا کہ مسلمان اور عیسائیوں کی آبادی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ایمرجنسی لگا کران کی نس بندی کرائے جبکہ ہندو برادری کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

News ID 1853390

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha