کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/22 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کے شہر کراچی کے سہراب گوٹھ علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں 400 پولیس اہلکاروں نے سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، اسی دوران طالبان دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ بھی کیا۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان  سے ہے۔ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا ہے۔

News Code 1852190

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha