9 مارچ، 2015، 10:26 AM

سعودی عرب

سعودی عرب دنیا میں اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک/سعودی ہتھیار دہشت گردوں کے پاس

سعودی عرب دنیا میں اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک/سعودی ہتھیار دہشت گردوں کے پاس

مہر نیوز/9 مارچ/ 2015 ء : دنیا میں اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب ، ہندوستان سے بازی لےگیا ہے اور سنہ 2014 میں سعودی عرب اسلحہ خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے سعودی عرب ہتھیار خرید کر دہشت گردوں کو فراہم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہدنیا میں اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب ، ہندوستان سے بازی لےگیا ہے اور سنہ 2014 میں سعودی عرب اسلحہ خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے سعودی عرب ہتھیار خرید کر دہشت گردوں کو فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو عالمی منڈی اور معیشت کے بارے میں تحقیق کرنے والی کمپنی آئی ایچ ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ چھ برسوں سے دنیا میں دفاعی تجارت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور سنہ 2014 میں کُل 64.4 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا۔آئی ایچ ایس کے مطابق اسلحے کی تجارت میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جانب سے فوجی طیاروں کی مانگ میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔سنہ 2013 کی طرح سنہ 2014 میں بھی اسلحے کی فروخت میں امریکہ پہلے نمبر پر رہا جبکہ اس کے بعد روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا نمبر رہا۔آئی ایچ ایس کی اسلحے کی عالمی تجارت کی سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے سعودی عرب کی جانب سے اسلحے کی مانگ میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سنہ 2014 میں اسلحہ خریدنے والے پانچ بڑے مممالک میں سعودی عرب، بھارت، چین، متحدہ عرب امارات اور تائیوان شامل تھے جبکہ سنہ 2013 میں بھارت کا نمبر پہلا تھا اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تائیوان اور چین بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا خریدا ہوا اسلحہ داعش دہشت گرد استعمال کررہے ہیں ۔ اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور کشیدگی کی اہم وجہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز پالیسیاں ہیں۔

News ID 1851377

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha