مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 60 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہےجبکہ جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 60 سے زائد طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، متعدد دہشت گردوں کی لاشیں ابھی تک علاقے میں پڑی ہیں۔ قندوز میں آپریشن کے دوران 3پولیس اہلکار اور 2 افغان فوجی بھی مارے گئے۔ قندوز پولیس کے ترجمان سرور حسینی کے مطابق یہ کارروائی افغان فوج، قومی پولیس اور قومی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی تھی۔ آپریشن کے ذریعے 3 دیہات کو طالبان دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔
مہر نیوز/ 26 جنوری / 2015 ء : افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 60 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہےجبکہ جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1848863
آپ کا تبصرہ