3 مئی، 2017، 8:47 AM

پاکستان اور افغان افواج کا دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

پاکستان اور افغان افواج کا دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

پاکستان اور افغان افواج نےوہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق کرلیا ہے اس ضمن میں جلد ہی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغان افواج نےوہابی  دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق کرلیا ہے اس ضمن میں جلد ہی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو نہ صرف روکا جائے بلکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک بھی پہنچایا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس ) لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کے حالیہ دورہ افغانستان کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں140سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کے لیے جنرل بلال اکبر افغانستان گئے تھے جہاں افغان آرمی افسران کے علاوہ سول حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے اور دونوں ممالک میں بڑے بڑے واقعات رونما ہونے کی وجہ سے نہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں بلکہ عام شہریوں کی قیمتی جانیں ضیاع ہوئی ہیں اس لیے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مل جل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے نیک نیتی اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے اور دہشت گردوں کے خلاف ہوائی اور زمینی آپریشن کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

News ID 1872223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha