مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کے انتقال کے بعد ان کے 79 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز السعود سعودی عرب کے نئے فرمانروا بن گئے ہیں اور نئے بادشاہ نے آتے ہی اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر دفاع بنادیا ہے۔شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم اور شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نائب وزیر اعظم دوم ہوں گے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد 2012 میں شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ مرحوم شاہ عبداللہ کی انتہائی خراب صحت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے شہزادہ سلمان ہی مختلف تقریبات میں ان کی نمائندگی کررہے تھے تاہم اب انہیں سعودی عرب کا بادشاہ بنا دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں جمہوری نظام کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ان ملکوں کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے حمایتی خاندان ان عرب ممالک پر حکومت کرتے ہیں۔ سعودی بدشاہوں کے انتخاب میں امریکی حکام کا اہم کردار ہوتا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ملک ہے۔
شہزادہ سلمان بن عبد العزیز
شہزادہ سلمان بن عبد العزیز السعود نئے سعودی عرب کے نئے بادشاہ بن گئے
مہر نیوز/ 23 جنوری / 2015 ء : سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کے انتقال کے بعد ان کے 79 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز السعود سعودی عرب کے نئے فرمانروا بن گئے ہیں اور نئے بادشاہ نے آتے ہی اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر دفاع بنادیا ہے۔
News ID 1848747
آپ کا تبصرہ