مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے بھارت کے دورے کے موقع پر 150 سے زائد پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں صدر اوبامہ 26 جنوری کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا‘‘کے مطابق بھارت کی ایک مقامی انٹیلی جنس یونٹ (لیو) نے150 سے زائد پاکستانی زائرین کے ویزے کی منسوخی کی درخواست کی ہے۔یہ قدم امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورے کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ۔پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھارت کے شہر آگرہ میں روئی کی منڈی کے مقام پر حافظ عبداللہ شہاب کے سالانہ عرس میںشرکت کرنا تھی۔رواں برس بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں اوبامہ مہمان خصوصی ہیں اور تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ انٹیلی جنس یونٹس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سیکورٹی کے جامع انتظامات کی ضرورت پڑے گی۔عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں سیکورٹی چاہیے اور اور اس کے ساتھ وی وی آئی پی کے دورے کے لئے بھی پولیس فورس مختص ہوگی۔ایس ایس پی آگرہ مودک راجیش دنیش راؤکا کہنا ہے کہ اوبامہ کا دورہ شیڈو ل ہے اور عرس کے زائرین کے لئے بھی سخت سیکورٹی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے مذہبی اجتماعات کے موقع پر کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ اسی وجہ سے ہم نےپاکستانی زائرین کے ویزوں کی منسوخی کا آغاز کیا ہے ۔
مہر نیوز/11 جنوری/ 2015 ء : ہندوستان نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے بھارت کے دورے کے موقع پر 150 سے زائد پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں صدر اوبامہ 26 جنوری کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔
News ID 1847953
آپ کا تبصرہ