8 جنوری، 2015، 3:14 PM

عمران خان کی نئی شادی

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے دوسری شادی کرلی

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے دوسری شادی کرلی

مہر نیوز/ 8 جنوری / 2015 ء : پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور اینکر پرسن ریحام خان کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے ان کی پہلی برطانوی بیوی جمائما ان سے الگ ہوگئی تھیں جمائما سے عمران خان کے دو بیٹے ہیں جو لندن میں قیام پذیر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور اینکر پرسن ریحام خان کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے ان کی پہلی برطانوی بیوی جمائما ان سے الگ ہوگئی تھیں جمائما سے عمران خان کے دو بیٹے ہیں جو لندن میں قیام پذیر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب بنی گالہ میں ان کے فارم ہاؤس میں ہوئی، ان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جبکہ عمران خان کے دوست ذاکر خان اور عون چوہدری گواہ بنے۔ نکاح کی تقریب میں 10 سے 15 افراد ہی شریک تھے یہاں تک کہ عمران خان کی چاروں بہنیں اور دونوں بچے بھی غیر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عمران اور ریحام خان کی شادی کی خبریں میڈیا پر گشت کررہی تھیں اور خود عمران خان نے بھی دو روز قبل خوشخبری سنانے کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان نے نئی شادی اور نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگایا تھا نیا پاکستان میں بنانے میں تو وہ ناکام ہوگئے لیکن نئی شادی کرنے میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

News ID 1847785

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha