مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو اُن کے دفتر میں نظربند کردیاگیا ہے ۔بنگلادیش میں متنازع انتخابات کو کل ایک سال مکمل ہورہا ہے ۔ خالدہ ضیا کی پارٹی بی این پی نے کل کا دن " یوم قتلِ جمہوریت " کے طور پر منانے اور دارالحکومت ڈھاکہ میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے ۔ تاہم پولیس نے کل رات خالدہ ضیا کو ان کے دفتر میں نظر بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔ بی این پی کے ایک رہنما کاکہناہے کہ خالدہ ضیا رات گئے اپنے ایک بیمار ساتھی کو دیکھنے جانا چاہتی تھیں لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی ۔ پولیس نے پارٹی کے نائب رہنما رضوی احمد سمیت اعلی عہدے داروں اور 400 سے زائد کارکنوں کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔
مہر نیوز/ 4 جنوری / 2015 ء : بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو اُن کے دفتر میں نظربند کردیاگیا ہے ۔
News ID 1847526
آپ کا تبصرہ