1 دسمبر، 2014، 8:27 PM

بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

مہر نیوز/1 دسمبر/ 2014 ء : بھارتی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے نواح میں پولیس آپریشن کے دوران باؤ باغیوں کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے نواح میں پولیس آپریشن کے دوران باؤ باغیوں کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے تھا۔ ماؤ باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کمانڈر کے مطابق باغیوں نے دیہات کے معصوم شہریوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر حملہ کیا جبکہ شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے باعث پولیس کی جانب سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ باغی اکثر جنگلات میں آنے والے غیر ملکی یا قریبی بستیوں کے افراد کو یرغمال بنا کر تاوان وصول کرتے ہیں جبکہ اس بار باغیوں نے متعدد دیہاتیوں کر یرغمال بنالیا تھا جن کے خلاف جاری آپریشن کے دوران باغیوں نے پولیس پر منظم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغی قبائلی لوگوں اور کسانوں کے حقوق کے لئے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں اور ماضی میں بھی اس قسم کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

News ID 1845407

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha